مکوآنہ ( این این آئی ) پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی دسویں برسی(آج)18مارچ کو منائی جائے گی انہوں نے 65ء کی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ۔پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم(محمد محمود عالم) کی برسی کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ایم ایم عالم6جولائی 1935ء کو بھارت کے شہر کلکتہ میں پیدا ہوئے۔پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نی1965ء کی پاک بھارت جنگ میںسرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھاجو کہ گنیز بک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈہے یہ کارنامہ صرف پاکستانی فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم نے مجموعی طور پردشمن کی9طیارے گرائے تھے۔65ء کی جنگ کے مذکورہ بے مثال اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا ایم ایم عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد جہانیاں کا دورہ بھی کیا تھا اور جامع مسجد حقانی میں نمازیوں سے خطاب بھی کیا تھا ۔ایم ایم عالم طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18مارچ 2013ء کو انتقال کر گئے ۔
Read Next
تازہ ترین
اپریل 19, 2024
ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے.حریم شاہ
پاکستان
اپریل 19, 2024
ایک خاتون کےہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش
پاکستان
اپریل 16, 2024
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
اپریل 19, 2024
ایک پاک باز عورت پر تہمت لگانا سخت گناہ ہے.حریم شاہ
اپریل 19, 2024
ایک خاتون کےہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش
اپریل 18, 2024
پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان
اپریل 17, 2024
توشہ خانہ کیس ، نیب نے عدالت سے نوازشریف کو بری کرنے کی استدعا کر دی
اپریل 17, 2024
جو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتا نظر آیا اس پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔
اپریل 17, 2024
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث32 افرادجاں بحق جبکہ 41 زخمی
اپریل 17, 2024
ن لیگ ایک ہی دن میںقومی اسمبلی کی دو نشستیں کھو بیٹھی
اپریل 16, 2024
ایسا قانون بھی ہونا چاہیے کہ کوئی جھوٹا الزام لگائے تو اُس کو پکڑا جاسکے۔وزیرداخلہ
اپریل 16, 2024
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
اپریل 6, 2024