پاکستانتازہ ترین

پاک فضائیہ کے ہیروایم ایم عالم کی دسویں برسی(آج) منائی جائے گی

مکوآنہ ( این این آئی ) پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی دسویں برسی(آج)18مارچ کو منائی جائے گی انہوں نے 65ء￿ کی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ۔پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم(محمد محمود عالم) کی برسی کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ایم ایم عالم6جولائی 1935ء کو بھارت کے شہر کلکتہ میں پیدا ہوئے۔پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نی1965ء￿ کی پاک بھارت جنگ میںسرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھاجو کہ گنیز بک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈہے یہ کارنامہ صرف پاکستانی فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم نے مجموعی طور پردشمن کی9طیارے گرائے تھے۔65ء کی جنگ کے مذکورہ بے مثال اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا ایم ایم عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد جہانیاں کا دورہ بھی کیا تھا اور جامع مسجد حقانی میں نمازیوں سے خطاب بھی کیا تھا ۔ایم ایم عالم طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18مارچ 2013ء کو انتقال کر گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex