کالم

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا تاریخی اقدام

عدنان مختار

وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے منتخب ہونے کے بعدجہاں ،ریاست بھر میں گڈگورننس ،اداروں میں شفافیت،سرکاری دفاترمیں حاضری ،بدوں استحقاق سرکاری گاڑیوں کی ضبطگی،کفایت شعاری،سادگی ،ریاستی وسائل کی بچت سمیت دیگر درجنوں انقلابی اقدامات کا آغاز کیاہے وہیں محکمہ صحت عامہ کی بہتری ،مریضوں کے دکھ در د میں کمی کے لیئے وزیراعظم خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،وزیراعظم کے احکامات پر ایم ایس ڈاکٹر ناصر اقبال چوہدری نے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائی ،مریضوں کی بہتر نگہداشت کی جا رہی ہے ،ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم الزمان چوہدری نے گذشتہ دنوں میں سماہنی سیکٹر میں 27غیر حاضرملازمین کومعطل کیا،تینوں تحصیلوں میںہیلتھ یونٹس میں بہتری آئی ہے،وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھمبر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 470بیڈز کی توسیع کے منصوبے پر عملی کام شروع کرواد یا ہے،بڑے پروجیکٹ پر فیز ون کے ابتدائی مرحلہ میں مظفرآباد سے سنٹرل ڈیزائن ٹیم
نے رپورٹ مرتب کرلی ،ایم ایس اورمہتمم عمارات نے مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ،سی ڈی او ٹیم نے بتایاکہ وزیر اعظم نے اس عوامی منصوبے کو جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ،وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی ا س کاوش پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بھمبر ڈی ایچ کیو ہسپتال میںگذشتہ دنوں کارڈیالوجی ،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی درجہ اول کی بہترین مشینری دی ،مریضوں کے بہتر علاج معالجہ کے لئے ای ٹی ٹی ،ایکو ،کلر ڈپالر،لیبارٹری میں بلڈاینالائرز و دیگر شامل ہیں،اسکے علاوہ ہسپتال کا دیرینہ مسئلہ حل سیوریج سسٹم کاتھا جسکے لیے کا م جاری ہے ،ہسپتال کے احاطہ میں ایمبولیسز و دیگر نقل و حرکت کے لئے اندرونی سڑکو ں کی مرمتی کا کام جاری ہے۔ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتا ل ڈاکٹرناصراقبا ل چوہد ری کا کہناہے کہ 5لاکھ سے زائد آبادی والے ضلع بھمبرمیں بیڈز کی توسیع کی کاوش وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کا ایسا اقدام ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوتی رہیں گی ،مستقبل میں ہسپتا ل کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ ملنے سے مزید بہتری آئے گی ،بیڈز کی توسیع منصوبہ کے دوران وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایمرجنسی ،اوپی ڈی سمیت دیگر تمام معاملات میں بلاتعطل نظام فعال رہنا چاہیے۔بیڈز توسیع منصوبہ سے بھمبر،پنجاب صوبہ سے ملحقہ ،میرپور سرحدی علاقوں کی آبادی بھی مستفید ہوگی ،عوامی حلقوں نے چوہدری انوار الحق وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex