کالم

میرا مشغلہ

تحریر:ماہین عابد

کھانا انسان کی بنیادی اور اہم ترین ضرورت ہے ۔ ہر انسان کا کوئی نامی کوئی مشغلہ ضرور ہوتا ہے۔ جیسے کے فوٹوگرافی ، ٹریولنگ، باغبانی اور کھانا بنانا وغیرہ مگر آپ کو بتاتی چلوں میرا بھی ایک پسندیدہ کام ہے کھانا ، بنانا نہیں بس کھانا۔
دنیا میں طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو زندہ رہنے کے لیے کھاتے ہیں ایک وہ جو کھانے کے لیے زندہ رہتے ہیں۔
میرا تعلق دوست قبیلے سے ہے مجھے بس کھانا چاہیے اور بہت سا کھانا میرے الفاظ سننے کے بعد آپکو اتنا تو اندازہ ہو ہی گیا ہو گا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے۔ اور لاہور اپنے کھانوں اور کلچر کی وجہ سے بہت مشہور ہے وہ بھی دنیا بھر میں اور لاہوری ان کھانوں کو چٹ کر جانے کے لیے مشہور ہیں ۔
اس بات کے ساتھ ہم یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آپ لاہور میں ہیں تو آپ کو اس شہر کے کچھ منتخب پکوانوں کو ضرور کھانا چاہیے جن کے شاندار ہونے کے بارے میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے۔
لاہور میں کھانوں کے شوقین افراد کو کسی بھی وقت کھانے کے موقع کو چھوڑتے نہیں ہیں۔ لاہور کے مشہور ترین کھانوں کی بات کروں تو ان میں سے چند پیش خدمت ہیں۔
سلطان پورہ میں منو سری پائے ، مسلم ٹاؤن میں بابا جی قلفی والے کا فالودہ، مزنگ میں واقع بشیر دارالماہی کی بیسن فرائیڈ راہو، سمن آباد میں واقع کیفے ریاض کا مزیدار ٹکا ٹک ،انارکلی کے وارث نہاری ہاؤس کی لذیذ نہاری ،لکشمی چوک کے بٹ کڑاہی کی لاجواب کڑاہی ،شاد باغ امیر روڈ کے جیلا چنے والا کے مزیدار چنے وغیرہ۔
ابھی تو بہت کچھ ہے ایسا جو کہ میں بتانے چلوں تو الفاظ کم پڑ جائیں ۔ لاہوری ہوں اور کھانے کی شوقین بھی اتنا ہی نہیں ہم لاہوری لوگ دل اور مزاج کے بھی بہت شاندار ہوتے ہیں ۔ اتوار کا ناشتہ ہمیشہ باہر کا ہوتا ہے جس میں چنے، پائے اور نہاری خاص ہوتے ہیں حلوہ پوڑی تو پھر ہماری نازک سی محبت اسکو کیسے بھول سکتے ہیں۔ بس یہ ہی ہے میرا مشغلہ اور اسی کو فالو کرنے میں مجھے خوشی ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex