پاکستان

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سرگودھا کے دورے کے دوران مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا جائزہ لیا اور مستحق افراد میں مفت آٹا تقسیم بھی کیا، کہتے ہیں مفت آٹے کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غریب آدمی کو مہنگائی کے دور میں آٹے کے 3 تھیلے مفت ملنا عبادت ہے، سرگودھا میں 3 مراکز کا دورہ کیا۔ مفت آٹے کی تقسیم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، عوام کی دعاوں سے ملک معاشی مشکلات سے نکل کر آگے بڑھے گا۔ آٹے کی فراہمی کو خود چیک کر رہا ہوں۔ یہ لوگوں کی خدمت نہیں عبادت ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کر رہےہیں۔ مختلف مراکز کے دورے کر رہا ہوں، عوام کے مسائل جلد دور کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex