پاکستانتازہ ترینجرم کہانی

ملزم نے نابینا مؤذن سے موبائل چھین کراکاؤنٹ سے رقم بھی نکلوالی

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک ون میں نابینا مؤذن سے ملزم موبائل فون دھوکے سے لیکر فرار ہو گیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق متاثرہ مؤذن نے گلستانِ جوہر تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ مؤذن نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 2 روز قبل عصر کے وقت ایک شخص میرے پاس آیا، مجھےاس شخص نے کہا کہ اپنا موبائل فون دو میں آپ کی نعت ریکارڈ کروں گا۔
متاثرہ مؤذن نے بتایا کہ مذکورہ نامعلوم شخص میرا 1 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون لے کر فرار ہو گیا۔متاثرہ نابینا مؤذن نے بتایا کہ ملزم نے میرے موبائل فون میں موجود اکاؤنٹ کی ایپ سے 35 ہزار روپے بھی نکال لیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex