پاکستانتازہ ترین

محکمۂ موسمیات نے ممکنہ طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

محکمۂ موسمیات نے بحیرۂ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

اس حوالے سے محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، ڈپریشن کا کراچی سے فاصلہ 1500 کلومیٹر ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کہ اگلے 18 سے 24 گھنٹوں میں ڈپریشن ٹروپیکل سائیکلون میں تبدیل ہو سکتا ہے، پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو ہوا کے کم دباؤ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہےسائیکلون وارننگ سینٹر کراچی تمام صورت حال کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہا ہے، بحیرۂ عرب میں ہونے والی اس سرگرمی کی پیش رفت سے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہی دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex