پاکستانسیاست

محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس،مفت آٹاسینٹرز6بجے کھولنے کا فیصلہ

صوبائی وزراء اور سیکرٹریز اگلے 3 روز تک تفویض کردہ اضلاع میں فرائض سرانجام دینگے ڈی پی اوز،ڈپٹی کمشنرز، پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی،قطاریں بنانے کی اعلانات ہونگے

لاہور(سٹاف رپورٹر ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں شہریوں کی سہولت اور رش کم کرنے کیلئے مفت آٹے کے سنٹرز کو صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیااور آج سے صوبہ بھر میں آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر صبح 6 بجے کھلیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز اگلے 3 روز تک تفویض کردہ اضلاع میں فرائض سرانجام دیں گے۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز آٹا سنٹرز کے وزٹ کرکے خود صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز بھی صبح کے وقت سنٹرز پر موجود رہیں گے۔محسن نقوی نے آٹا سنٹرز پر اضافی پولیس کی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ساہیوال اور بعض دیگر شہروں میں آٹا سنٹرز پر دھکم پیل اور بے نظمی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سنٹرز پر آنے والے شہریوں کی بہتر انداز سے مینجمنٹ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر شہریوں کو مناسب طریقے سے گائیڈ کیا جائے اور قطاریں بنانے کے اعلانات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اب تک پنجاب بھر میں تقریباً ایک کروڑ 32 لاکھ آٹا تھیلے شہریوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ صبح سے اب تک آج کے روز 21 لاکھ سے زائد آٹا تھیلے شہریوں کو فراہم کئے چکے ہیں اور آج کم وقت میں سب سے زیادہ آٹا تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری خوراک اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex