لاہور(سٹاف رپورٹر ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں شہریوں کی سہولت اور رش کم کرنے کیلئے مفت آٹے کے سنٹرز کو صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیااور آج سے صوبہ بھر میں آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر صبح 6 بجے کھلیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز اگلے 3 روز تک تفویض کردہ اضلاع میں فرائض سرانجام دیں گے۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز آٹا سنٹرز کے وزٹ کرکے خود صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز بھی صبح کے وقت سنٹرز پر موجود رہیں گے۔محسن نقوی نے آٹا سنٹرز پر اضافی پولیس کی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ساہیوال اور بعض دیگر شہروں میں آٹا سنٹرز پر دھکم پیل اور بے نظمی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سنٹرز پر آنے والے شہریوں کی بہتر انداز سے مینجمنٹ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر شہریوں کو مناسب طریقے سے گائیڈ کیا جائے اور قطاریں بنانے کے اعلانات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اب تک پنجاب بھر میں تقریباً ایک کروڑ 32 لاکھ آٹا تھیلے شہریوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ صبح سے اب تک آج کے روز 21 لاکھ سے زائد آٹا تھیلے شہریوں کو فراہم کئے چکے ہیں اور آج کم وقت میں سب سے زیادہ آٹا تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری خوراک اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
تازہ ترین
مارچ 28, 2024
پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 نوجوان زخمی
پاکستان
مارچ 28, 2024
وزیر اعظم آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے۔
مارچ 29, 2024
9 مئی تشدد کیس؛ گرفتار 15 سے 20 افراد کو عید الفطر سے قبل رہا کردیا جائے گا، سپریم کورٹ
مارچ 29, 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "نوازشریف کسان کارڈ” کی منظوری دیدی
مارچ 29, 2024
اللّٰہ کو حاضر و ناظر جان کر کہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ
مارچ 28, 2024
پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں. دفتر خارجہ
مارچ 28, 2024
پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 نوجوان زخمی
مارچ 28, 2024
وزیر اعظم آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے۔
مارچ 28, 2024
پرویزالٰہی پمز اسپتال میںی پسلیوں میں درد کی شکایت کے باعث زیرعلاج ہیں
مارچ 27, 2024
پارٹی پر باہر سےکوئی مسلط نہیں ہوتا، سب کی قربانیاں ہیں۔شبیرقائم خانی
مارچ 27, 2024
انسداد دہشتگری عدالت؛ شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور
مارچ 27, 2024