صحت

لاہور: میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ

لاہور میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔

لاہور میں خاتون کی کورونا کے باعث ہونے والی موت نے صحت کے حکام اور لوگوں کو وائرس کی نئی متوقع لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ویک اپ کال دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے نجی اسپتال میں وحیدہ نامی خاتون کورونا سے انتقال کر گئیں۔

بزرگ خاتون کو سانس کی تکلیف کے ساتھ لایا گیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے کورونا سے متعلق کچھ علامات کے بعد انہیں داخل کیا گیا۔ بعد میں مریضہ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 25 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex