شوبز

’’لاہورقلندر‘‘ کا ٹائٹل سونگ ریلیز،عیدالفطر پر نمائش ہوگی

ہیرو التمش بٹ،ہیروئن صائمہ،گانے نصیبولال،مسرور فتح علی خان میں ریکارڈ

لاہور(شوبز رپورٹر )اداکارہ صائمہ اور اداکار التمش بٹ کی فلم ’’لاہور قلندر ‘‘کا ٹائٹل سونگ ریلیز کر دیا گیا۔
نغمے کی موسیقی طافو نے ترتیب دی ہے اور گیت نگار الطاف باجوہ ہیں اور اسے نصیبو لعل کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے.فلم کے مصنف ناصر ادیب ،ہدایتکار شاہد رانا، پروڈیوسر التمش بٹ اور ماجدبٹ ہیں ۔
دیگر کاسٹ میں مہرین شاہ ، ہیپی سنگھ،کامران مجاہد،عرفان کھوسٹ ،ظفر ارشاد،شہریار چیمہ ،ہانی بلوچ اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔ فلم کے دیگر نغمات ڈاکٹر خاقان حیدر غازی اور الطاف باجوہ نے تحریر کیے ہیں۔دھنیں طافو کے علاوہ ابی خان اور سجاد بیلا نے بھی تخلیق کی ہیں۔ گانے گلوکار نصیبو لعل ، مسرور فتح علی خان اور مریم کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ہدایتکار نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جس کی نمائش عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex