پاکستانسیاست

فوج کا بڑا خرچ نہیں خواہ مخواہ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے: آصف زرداری

یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، انتخابات تب ہی ہونگے جب میں کروائوں گا،کارکن صبر کریں،پھل ملنے والا ہے سیاست میں ہر چیز کرنےکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا:خطاب

لاہور(سیاسی رپورٹر )سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ صبر کا ایسا پھل ملے گا کہ آپ کے سارے دکھ درد ور ہوجائیں گے، یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرواسکے اب انتخابات اُس وقت ہوں گے جب میں کرواؤں گا۔بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹرل پنجاب کے امیدواروں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، انتخابات تب ہی ہونگے جب میں کروائوں گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں کیونکہ صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپکو انداز بھی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 14برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے، اپنے دور میں ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر ہو گئے تھے۔ انشا اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہر چیز کرنےکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونیوالی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex