تازہ ترینشوبز

فلم’’ پٹھان‘‘میں شاہ رخ نے منافع میں سے حصہ وصول کرلیا

منافع کے 60 فیصد حصےکی یہ رقم لگ بھگ 200 کروڑ بھارتی روپے ہے، رپورٹ

ممبئی (شو بزڈیسک )بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے کئی سال بعد فلم ’’پٹھان‘‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کی تھی۔یہ فلم دنیا بھر میں زبردست بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور کمائی کے کئی ریکارڈز بھی قائم کیے۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کو اس فلم سے کتنی آمدنی ہوئی اور یہ اعداد و شمار دنگ کر دینے والے ہیں۔درحقیقت شاہ رخ خان کا معاوضہ بیشتر بولی وڈ فلموں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے اس فلم کے لیے کوئی فیس طے نہیں کی تھی بلکہ منافع میں سے حصہ لیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ رخ خان نے منافع کے 60 فیصد حصے لینے کو ترجیح دی اور یہ رقم لگ بھگ 200 کروڑ بھارتی روپے (687 کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد) بنتی ہے۔فلم پٹھان نے دنیا بھر میں 1050 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جن میں سے 545 کروڑ روپے کی آمدنی بھارت میں ہوئی۔1050 کروڑ میں سے پروڈیوسرز کا منافع 333 کروڑ روپے تھا جس میں سے 60 فیصد شاہ رخ خان کے حصے میں آیا جو 200 کروڑ روپے کے قریب بنتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex