تازہ ترین

علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم ،پشاور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی رہائی سے متعلق درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ کر دیا۔

تھری ایم پی او میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور دیگر کی درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیئےکہ جو بھی پریس کانفرنس کرتا ہے، ان کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ جو پریس کانفرنس نہیں کرتا، اس کو دوبارہ گرفتار کر لیتے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس پر اس طرح کے سیریس الزامات کیسے ختم ہو جاتے ہیں۔ عدالت نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے علی محمد خان کو ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ تھری ایم پی او کے تحت دیگر ملزمان کی درخواستیں بھی منظور کر لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex