تازہ ترینشوبزکھیل

عدنان صدیقی اورشاہد آفریدی کااماراتی وزیر کے ساتھ افطارڈنر

عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ابوظہبی سے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ان کے ہمراہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی، شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور چند دیگر مشہور اماراتی شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے ساتھ افطار کیا۔

عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ابوظہبی سے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں ان کے ہمراہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی، شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور چند دیگر مشہور اماراتی شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ تصاویرکےکیپشن میں لکھا کہ’اس افطاری پر کھانا اور زبردست گفتگو یکساں تھی۔
اُنہوں نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے ہمراہ شیئر کی گئی تصاویر کے بارے میں لکھا کہ’شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی زبردست صحبت میں افطار کرنا شاندار کھانے کے ساتھ ایک مثالی ملاقات تھی‘۔


اُنہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر شیخ حمید بن احمد الحمید اور ان کے بیٹوں شیخ احمد بن حمید الحمید، شیخ سعید بن احمد الحمید کے ساتھ کھانا کھانا اور میرے سب سے پیارے دوست شاہد آفریدی اور انکی فاؤنڈیشن کے سی ای او ظفر اقبال ملک صاحب کی طرف سے دعوت ملنا میرے لیے اعزاز ہے اور اس سب کے لیے فہیم اظہر صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ۔


اداکار کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex