پاکستان

شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پرسابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے سے متعلق شیخ رشید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ شیخ رشید کے وکلا نے ہائیکورٹ میں دائر اخراج مقدمے کی کاپی جمع کروا دی۔

عدالت نے شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی اور سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex