پاکستانتازہ ترین

شہبا ز شریف نے یکم دسمبر سے قیامت خیز مہنگائی کی خبر دیدی

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جب وزارت خزانہ اپنے مشیر خزانہ کے بیان کی تردید کرے، جھوٹے اعدادوشمار دئیے جائیں تو پھر معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے۔ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی بین دلیل ہے۔

انہوں نے کہاکہ قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی، ملک میں اگر عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ ملک کو جس معاشی کھائی میں دھکیل دیاگیا ہے، جلد کچھ نہ کیا گیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی۔

شہباز شریف نے دعوی کیا کہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کر رہی ہے۔ معاشی تباہی جوہری پاکستان اور اس کے سلامتی کے مفادات کے لئے زہرقاتل ہے،

انہوں نے کہا خدارا آنکھیں کھولی جائیں کیونکہ ایسا نہ کیا گیا تو معاشی تباہی سے ایسا طوفان اٹھے گا کہ جس میں ہم فاٹف اور دیگر درپیش مسائل بھول جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex