کچن

سینڈوچ کیک افطاری میں بنائیے

اجزا
میدہ تین چوتھائی پیالی
نمک ایک چٹکی
انڈے دو عدد
بیکنگ پاؤڈرآدھا چائے کا چمچ
دودھ چار کھانے کے چمچ
چینی آدھی پیالی
مارجرین یا مکھن آدھی پیالی
کوکنگ آئل حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
میدے میں نمک اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر چھان کر اس میں چینی کو پیس کررکھ لیں۔مکھن کو صاف خشک پیالے میں ڈال کر پھینٹیں،جب وہ کریم کی شکل میں آ جائے تو اس میں پسی ہوئی چینی ملا کر پھینٹیں۔بیٹر چلاتے ہوئے ایک ایک کر کے انڈے شامل کر لیں پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے میدہ شامل کر کے پھینٹ کردودھ ملا لیں تاکہ آمیزہ بہت زیادہ گاڑھا نہ ہو۔الیکٹرک سینڈوچ میکر کو گرم کر لیں اور اس کے اندر دونوں طرف برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگا لیں۔پھر اس میں احتیاط سے چمچ سے آمیزہ ڈالیں اور اس کو بند کر کے دو سے تین منٹ رکھیں،خوبصورت سے سنہری کیک تیار ہو جائے گے۔سارے کیک اسی طرح سے بنا لیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex