پاکستان

سڑک بلاک کرنے کامقدمہ:شاہ محمود قریشی اورفوادچودھری کی 13 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

سیشن کورٹ نے پریس کانفرنس کے دوران انتشار انگیز گفتگو اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمہ میں شاہ محمود قریشی اورفوادچودھری کی 13 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سیشن کورٹ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انتشار انگیز گفتگو اورسڑک بلاک کرنے کے مقدمہ میںشاہ محمود قریشی ، فوادچودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے عبوری ضمانتوں پرسماعت کی ،شاہ محمود قریشی اور فوادچودھری عدالت میں پیش ہوگئے،پولیس نے رپورٹ عدالت پیش کردی ۔

فاضل جج نے کہاکہ پولیس رپورٹ کے مطابق آپ شامل تفتیش نہیں ہو رہے،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں تفتیش کا علم نہیں، شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں ۔

فوادچودھری نے کہا کہ تفتیشی افسر ہمیں نہیں مل رہا، دفعات قابل ضمانت ہیں،ہم تھانے گئے ہیں، تفتیشی افسر نہیں ملتا،پراسیکیوشن خود اس مقدمے میں سنجیدہ نہیں نظر آرہی،فوادچودھری کی وکیل نے ضمانت آج ہی کنفرم کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی اور فوادچودھری کی عبوری ضمانت 13 اپریل تک منظور کرلی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex