پاکستانسیاست

سپریم کورٹ کے بغیرحکومت اور ریاست کا کوئی تصور نہیں:پرویزالٰہی

لاہور(سٹاف رپورٹر )سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے بغیر حکومت اور ریاست کا کوئی تصور نہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ میں تمام قابل جج شامل ہیں، تمام وکلا، بار کونسلز اور عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے رہنماؤں کی اپنی رہائشگاہ آمد پر کیا، اس موقع پر چوہدری وجاہت بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سابق صدر عمر ڈار، ذوالفقار گھمن اور آصف چٹھہ نے سابق وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔اس موقع پر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شہباز کابینہ نے عدالتی فیصلوں سے متعلق ہٹ دھرمی اختیار کر رکھی ہے، عدالتی اصلاحات بل کے خلاف سماعت سے قبل ہی بینچ کو مسترد کر دینا غیر جمہوری عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو مائنس کرکے کوئی حکومت اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی، حکومت کو غلط فہمی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد روک سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex