پاکستان

سپریم کورٹ باراور پاکستان بار کونسل کے اختلافات کا معاملہ عدالت عظمیٰ پہنچ گیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے درمیان اختلافات کا معاملہ عدالت عظمیٰ پہنچ گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکریٹری نے کونسل کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت سے پاکستان بار کے شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔ رپورٹ کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکریٹری مقتدر اختر شبیر نے پاکستان بار کے شوکاز نوٹس کے خلاف عدالت عظمیٰ میں ایڈووکیٹ حامد خان کی وساطت سے درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان بار نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صدر اور سیکریٹری سپریم کورٹ بار کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر قانون پاکستان بار کونسل کے ممبر ہیں جس کی وجہ سے پاکستان بار کا جھکاؤ حکومت کی جانب ہے، پاکستان بار کونسل نے عابد زبیری اور دیگر کو شوکاز نوٹس سیاسی بنیادوں پر جاری کیا جو غیر قانونی، دائرہ اختیار سے تجاوز اور آرٹیکل 9 کے خلاف ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت پاکستان بار کونسل کو سپریم کورٹ بار کے معاملات میں دخل اندازی سے بھی روکے۔سپریم کورٹ بار نے درخواست میں پاکستان بار کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کو فریق بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex