پاکستان

کرپٹ سرمایہ دار دولت کے زور پر ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں اور مڑ کر عوام کی طرف نہیں دیکھتے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فوجی ڈکٹیٹروں نے آئین کو روندا تو نام نہاد سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے بھی اس کی پیروی نہیں کی۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بتائیں آئین کو کیوں پس پشت ڈالا؟ آئین کے مطابق کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بن سکتا، ہمارے یہاں سودی نظام دھڑے سے چل رہا ہے، آئین میں شہریوں کے حقوق کی مکمل ضمانت ہے یہاں استحصال ہورہا ہے، اکثریت کو صحت کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں، ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 80فیصد آبادی صاف پانی تک سے محروم ہے، عدالتوں میں انصاف نہیں، طاقتور قانون کو روندتا ہے۔

منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ میں جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں عبدالرؤف ایڈووکیٹ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ظالم جاگیردار، وڈیرے اور کرپٹ سرمایہ دار دولت کے زور پر ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں اور مڑ کر عوام کی طرف نہیں دیکھتے، یہ جھوٹے نعرے لگاتے ہیں اور پارٹیاں بدلتے ہیں، یہی حکمران ملک کو دولخت کرنے کے ذمہ دار ہیں، انھوں نے ہی معیشت تباہ کی، آج روپے پاکستان کو دشمن کے بموں سے زیادہ آستین کے سانپوں سے خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex