بین الاقوامیتازہ ترین

دنیا کے کئی ممالک میں (آج )ہائبرڈ سوج گرہن ہوگا

لاہور ( این این آئی) دنیا کے کئی ممالک میں آج ( جمعرات ) ہونے والا سورج گرہن ہائبرڈ ہوگا کیونکہ یہ نہ تو جزوی سورج گرہن ہوگا اور نہ ہی مکمل بلکہ یہ دونوں کا مجموعہ ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران زمین کے کئی حصے تاریکی میں چلے جائیں گے جب سورج، چاند اور زمین ایک ساتھ سیدھ میں ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ سورج گرہن 2گھنٹے سے زیادہ جاری رہے گا اور جب سورج مکمل طور پر ڈھک جائے گا تو یہ ایک منٹ سے بھی کم وقت تک رہے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سورج گرہن آسٹریلیا، بحرالکاہل، بحر ہند اور انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان اور بھارت میں اسے نہیں دیکھا جاسکے گا۔
رپورٹس کے مطابق سورج گرہن دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں 18 ماہ میں ایک بار ہوتا ہے جبکہ ہائبرڈ سورج کا واقعہ انتہائی غیر معمولی ہے جو ایک صدی میں صرف چند بار ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex