بین الاقوامیتازہ ترین

دریائے نیل بپھر گیا، سیلابی پانی قاہرہ کے تاریخی چرچ میں داخل

مصر کا دریائے نیل بپھر گیا، سیلابی پانی کا ریلہ قاہرہ کے تاریخی چرچ میں داخل ہو گیا جس سے چرچ کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔دریائے نیل کے پانی کی سطح اس وقت بلند ہوا جب سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے پانی کا ایک ریلہ مصر کی طرف بڑھا۔ خرطوم میں سیلاب کے باعث دریائے نیل کی سطح 17 اعشاریہ ایک آٹھ فی صد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ گذشتہ برس کی نسبت زیادہ ہے۔ سیلابی پانی کے باعث النہضہ ڈیم میں پانی کی مقدار 10 ارب معکب میٹر تک پہنچ گئی۔دریائےنیل کے کنارے المعادی کے مقام پر واقع سیدہ العذرا چرچ کا تہہ خانہ پانی سے بھر گیا، پانی گرجا گھر کی راہ داریوں، کمروں اور بڑے ہالوں میں داخل ہوگیا اور وہاں پرموجود سامان اور فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex