بین الاقوامیتازہ ترین

دبئی کا اعمار گروپ مقبوضہ کشمیر میں6کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

ترقیاتی پروگرام میں سری نگر میں ایک شاپنگ مال اور تجارتی ٹاور کی تعمیر شامل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )دبئی کا ا عمار گروپ مقبوضہ کشمیر میں 6 کروڑ ڈالر کی لاگت سے شاپنگ مال اور آفس کمپلیکس تعمیر کرنے جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اعمار گروپ نے اعلان کیا ہے کہ ترقیاتی پروگرام میں سری نگر میں ایک شاپنگ مال اور تجارتی ٹاور کی تعمیر شامل ہوگی۔

یہ اعلان خطے میں حکومت کی جانب سے پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جب مرکزی حکومت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر نے مالی سال 23-2022 کے پہلے 10 ماہ میں 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔
اعمار پراپرٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسر امیت جین نے رپورٹرز کو بتایا کہ سرمایہ کاری کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex