پاکستانتازہ ترینسیاست

حکومت اوراپوزیشن مذاکرات میں بریک تھرو کے امکانات کم

نواز ،فضل الرحمان نے عدلیہ کیخلاف اقدام کی پارلیمنٹ سے منظوری لینے کی تجویز دے دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور فضل الرحمان نے عدلیہ کیخلاف اقدام کی پارلیمنٹ سے منظوری لینے کی تجویز دے دی جبکہ پی ڈی ایم کے کچھ رہنما احتیاط اور درمیانی راستے کے داعی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اوراپوزیشن کے مذاکرات میں بریک تھرو کے امکانات کم ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور فضل الرحمان اپنے موقف کیلئے انتہائی قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے عدلیہ کیخلاف اقدام کی پارلیمنٹ سےمنظوری لینے کی تجویز دے دی ہے جبکہ پی ڈی ایم کےکچھ رہنمااحتیاط اوردرمیانی راستے کے داعی ہیں۔ذرائع نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے پیپلزپارٹی کو اپنے موقف پر راضی کرنے کی کوششیں جاری ہے تاہم حتمی فیصلہ کل تمام جماعتوں سےمشاورت کے بعد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی اکثریت اکتوبر سےپہلےانتخابات کےحق میں نہیں جبکہ پی ڈی ایم رہنما کا کہنا ہے کہ مجھے تو انتخابات اکتوبر میں بھی مشکل دکھائی دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex