شوبز

جاوید شیخ نے تیسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

2 رشتے ناکام،بار بار شادیاں کرنیوالے کے طور پر مشہور نہیں ہونا چاہتا

لاہور(شوبز رپورٹر)پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے پہلی بار اپنی ناکام شادیوں کی تفصیلات سے مداحوں کو خود آگاہ کر دیا۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹوب پر نجی چینل کے پوڈکاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید شیخ نے ناکام شادیوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ زینت منگی ان کی مداح اور فلم اور ٹی وی کی سپورٹنگ اداکارہ تھیں، ان دونوں کی شادی تقریباً 3 برس رہی مگر ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ان کی شادی طلاق پر ختم ہوگئی۔شادی ناکام ہونے کے بعد کافی پریشان تھے اس دوران ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات سلمیٰ آغا سے ہوئی، جنہوں نے انہیں اس ذہنی پریشانی سے نکالنے میں مدد کی،تاہم یہ شادی بھی صرف 3 برس ہی چل سکی۔ میں نے صرف دو شادیاں کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2 شادیاں ناکام ہونے کہ بعد تیسری شادی نہیں کرسکے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کے طور پر مشہور نہیں ہونا چاہتے جو بار بار شادیاں کرتا رہتا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex