سیاست

تحریک انصاف کی اہم شخصیت رانا ثناء اللہ کے نشانے پر

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے،شیری مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو معاملہ بھجوا دیا گیا ہے، افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے۔

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، جعلی وڈیوز کے خلاف آپریشن کلین اپ کریں گے،فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے، فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex