بین الاقوامیپاکستانتازہ ترین

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے….بھارت کی طالبان سے بات چیت شروع

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے. طالبان سے دور بھاگنے والے بھارت نے پالیسی بدل لی. بھارت نے افغانستان میں برسراقتدار آنے والے افغان طالبان سے بات چیت شروع کردی. انڈین ایکسپریس کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کا آغاز قطر میں بھارتی سفیر دیپک مٹھل نے کیا ہے۔ بھارتی سفیر دیپک مٹھل کی ملاقات دوحہ میں موجود طالبان رہنما شیر محمد عباس سے ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی سمیت دیگر متعلقہ امور زیر غور آئے .
طالبان رہنما سے سفیر کی ہونے والی ملاقات میں بھارتی شہریوں کی حفاظت سمیت افغانستان میں مقیم اقلیتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور ان افغان شہریوں کی بابت بھی امور زیر غور آئے جو بھارت جانے کے خواہش مند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex