پاکستانتازہ ترین

بجٹ کے بعد تجاویز کو ڈیل کرنے کے لئے کمیٹی بنائی جارہی ہے ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اوورسیز کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس چھوٹ سمیت پُرکشش سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے۔کہتے ہیں بجٹ کے بعد تجاویز کو ڈیل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جا رہی ہے، ایف بی آر بجٹ معاملات پر 2 کمیٹیاں بنائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ بجٹ میں تمام اہداف حقیقت پسندانہ رکھے ہیں۔ قرض اور سود کیلئے اگلے بجٹ میں زیادہ رقم مختص کی گئی ہے۔ اللہ پاک کرے کہ ہم قرضوں اور سود کی ادائیگیوں میں کمی کر سکیں۔

اگلے مالی سال کا بجٹ روایت سے ہٹ کر بنایا گیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کیلئے تاریخی رقم رکھی، صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1559 ارب روپے مختص کیا ہے۔ بجٹ کے بعد تجاویز کو ڈیل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی جا رہی ہے، ایف بی آر بجٹ معاملات پر 2 کمیٹیاں بنائیں گے۔ ایک بزنس دوسری ٹیکنیکل کمیٹی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex