شوبز

ایران کی 2 اداکاراؤں پرحجاب نہ کرنے پر فرد جرم عائد

کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام پر مقدمہ چلنے کی صورت میں جرمانہ یا قید ہوسکتی ہے

تہران(شو بز ڈیسک ) ایران میں 2 مشہور اداکاراؤں کو حجاب نہ پہننے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 مشہور ایرانی اداکاراؤں کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام پر ضابطہ لباس کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔تہران پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاراؤں پر عوامی مقامات پر حجاب اتارنے اور انٹرنیٹ پر تصاویر پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے عدلیہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔ اداکارہ کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام پر مقدمہ چلنے کی صورت میں انہیں جرمانے یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔گذشتہ ہفتے 53 سالہ اداکارہ بہرام کی بغیر حجاب کی تصاویروائرل ہوئی تھیں جو انہوں نے ایک فلم کی اسکریننگ کے دوران کھینچی تھیں جبکہ 61 سالہ ریاحی کی عوامی مقامات پر بغیر حجاب لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex