پاکستان

اُس گاڑی میں چھپ کر آیاہوں جس کو کوئی نہیں جانتا تھا ،عمران خان

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمرا ن خان کی درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے زمان پارک پولیس آپریشن بارے بھی سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، عمران خان جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آج چھپ کر عدالت پہنچا ہوں،اس گاڑی میں آیا جس کو کوئی نہیں جانتا، انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد ٹول پلازہ پر پہنچا تو انہیں نے میرے گھر پر حملہ کردیا، حکومت نے دنیا کو یہی پیغام دیا کہ یہاں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا،پولیس نے توڑ پھوڑ کی،املاک کو نقصان پہنچایا.پولیس نے 18 مارچ کو زمان پارک آپریشن قانون کے منافی کیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے بنیادی حقوق کی خلاف وزری کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے 17 مارچ کے احکامات کی خلاف وزری کی گئی، عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت متعلقہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex