ایڈیٹر کے نام خط

انگریزی کو قومی زبان پر فوقیت !!

(بلال احمد، کراچی)

مکرمی !میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکام بالا کو متوجہ کرنا چاہتا ہوںکہ جب ہم قومی زبان کی بات کرتے ہے تو اس سے ملک و ملت کی عزت میں اضافہ ہوتاہے۔ ہمارے بزرگوں نے انتھک کوششوں سے قومی زبان اردو میں نئے نئے علوم سمیت قرآن مجید کی ترجمہ و تفسیر کے ساتھ متعدد کتابیں لکھیں جن سے انگریز نے بھی استفادہ حاصل کیا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے قومی زبان کو عروج تک پہنچا دیا۔ افسوس کہ ہم اس غفلت میں پڑے ہیں کہ قومی زبان کے لئے نہ تو خود کچھ کر تے ہیں نا ہی اپنے بزرگوں کے سرمایہ سے فائدہ حاصل کر پا رہے ہیں۔ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ کم از کم تعلیمی اداروں میں انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو پر بھی توجہ دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex