کالم

الخدمت اور رمضان۔۔۔

سمیعہ سلمان(الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ)

آج امت مسلمہ میں ماہ رمضان میں جتنا بھی خدمت خلق اور رفاہ عامہ کا کام ہو رہا ہے وہ ہمارےنبی کریمؐکی تعلیمات کا نچوڑ ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ اسی جذبے سےکہیں پیاسوں کو پانی پلارہی ہے ۔کہیں بھوکوں کو کھانا کھلا رہی ہے۔۔کہیں معذوروں کے لئے سہارا کہیں یتیموں اور بیواؤں کی سرپرستی کر رہی ہے ۔معاشی تنگ حالی کی شکار خواتین میں راشن تقسیم کا کام بھی جاری ہے تاکہ لوگ ذہنی آسودگی کے ساتھ ماہ رمضان گزار سکیں۔
مواخات مدینہ کے ذریعے لوگوں کے معاشی مسائل کا حلحضرت محمدؐ کیبہترین حکمت عملی تھی۔۔آج الخدمت فاؤنڈیشن بھی عوام کے ذریعے عوام کے مسائل حل کر رہی ہے۔ھماری کوشش ہے کہ ماہ رمضان میں کوئی مستحق اور بے سہارا خواتین راشن سے محروم نہ ہوں۔ان سفید پوش گھرانوں کو ڈھونڈا جاتا ھے جو خوداری کی وجہ سے سامنے نھیں آتے۔الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں صاف پانی کی قلت کو کنوؤں،ھینڈ پمپ، فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے اس ضرورت کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہے۔
اسی سوچ کے ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کمیونٹی سنٹر ز میں بے سہارا خواتین کے مسائل حل کرتی ہے۔۔بچیوں کی شادی ہو یا معاشی ضروریات ۔۔۔ایک ہی دہلیز پر تمام ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاتا ہے۔
الخدمت فاونڈیشن اور ویمن ونگ محبت اور خلوص کے ساتھ دن رات ماہ رمضان میں ہمدردی کی روشن مثال بنا ہوا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ بھی مخیر حضرات کو احساس دلاکر ضرورت مندوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے میں مصروف ہے۔۔عوام کا الخدمت پر اعتمادہی ہماری پہچان ہے۔ماہ رمضان میں اور اس سے الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ کمیونٹی سنٹر ز میں نادار خواتین کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں بلکہ ان کو مختلف ہنر سکھا کر ان کے روزگار کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں مثلا سلائی کورس کروا کر سلائی مشینیں تحفے میں دی جاتی ہیں تاکہ سلائی کے ذریعے روزگار کما سکیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن اور ویمن ونگ اسی عظیم مشن کے ساتھ آغوش کے نام سے اداروں میں یتامیٰ کی کفالت اور تعلیم و تربیت میں اہم خدمات سر انجام دے رہی ہے۔الخدمت یتیم بچوں کو باہمت بچہ اور بیوہ کو باہمت ماں کے نام سےپکارتی ہے تاکہ ان میں خود اعتمادی قائم ہو سکے۔الخدمت فاؤنڈیشن عوام کو دعوت دیتی ہے کہ اس کار خیر کے سفر میں ہمارےساتھی بنیں اور خدمت انسانیت کے ذریعے جنت کے راہی بنیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex