کھیل

اشرف حکیمی نے اپنی ساری جائیداد ماں کے نام کر دی

اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ حبہ ابوک نے عدالت میں طلاق کے لیے دائر کی گئی درخواست میں شوہر کی ملکیت سے نصف حصے کا مطالبہ کیا تھا۔
میڈیا کے مطابق مراکش کے مشہور فٹبالر اشرف حکیمی کی سابق اہلیہ حبہ ابوک کی طلاق کے بعد شوہر کی ملکیت کا آدھا حصہ پالینے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ اشرف حکیمی نے سب کچھ ماں کے نام کر دیا
رپورٹس کے مطابق حبہ ابوک کو بتایا گیا کہ اشرف حکیمی کسی بھی چیز کے مالک نہیں اور ان کے نام پر کوئی چیز ہے ہی نہیں، فٹبالر کے پاس جو کچھ ہے وہ ان کی والدہ کے نام ہے۔
اشرف حکیمی کا شمار سب سے زیادہ کمانے والے 6 افریقی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
میڈیا کے مطابق اشرف حکیمی کو اس وقت 24 سالہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات میں ابتدائی پولیس تحقیقات کا سامنا ہے۔حبہ ابوک کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ سامنے آنے سے قبل ہی اشرف حکیمی سے علیحدگی ہو چکی تھی اور میں ہمیشہ متاثرہ خواتین کا ساتھ دوں گی۔
دوسری جانب اشرف حکیمی کئی بار اپنی والدہ کے ساتھ والہانہ محبت اور کا اظہار کرچکے ہیں۔اشرف حکیمی گراؤنڈز، سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں اپنے والدین پر فخر کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex