شوبز

اب میں شراب نوشی نہیں کرتا، امیتابھ بچن

سکول اور کالج میں نشے میں زیادتی کی وجہ سے تباہی مچا دی تھی سگریٹ چھوڑنا بہت آسان، ہونٹوں کے درمیان رکھیں،پکڑ کر کچل دیں

ممبئی(او این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے مداحوں کو سگریٹ اور شراب نوشی کی عادت سے ایک ساتھ پیچھا چھڑانے کا طریقہ بتادیا۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر ماضی کی اپنی بری عادات کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ’ کچھ ایسی مثالیں بھی دیکھنے میں آئیں کہ اسکول اور کالج میں نشے نے اپنی زیادتی کی وجہ سے تباہی مچا دی تھی اور پھر جوئے کے شہر (کولکتہ) میں ملازمت کے دوران تو لگتا تھا کہ شراب پینا عام سی بات ہے‘
اُنہوں نے لکھا کہ’میں اس بات سے انکار نہیں کروں گا کہ میں بھی شراب پیتا تھا لیکن نقصانات پر غور کرتے ہوئے شراب نوشی چھوڑنا میرا اپنا فیصلہ تھا اور اب میں شراب نوشی نہیں کرتا۔
اُنہوں نے نشہ آور چیزیں چھوڑنے کے طریقے کے بارے میں بتایا کہ’ اگر سگریٹ کی بات کی جائے تو اسے چھوڑنا بہت آسان ہے بس سگریٹ کو اپنے ہونٹوں کے درمیان رکھیں اور اسے درمیان سے پکڑ کر کچل دیں، چھٹکارا حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔امیتابھ بچن نے لکھا کہ’ سگریٹ نوشی چھوڑ کر خود کو کینسر اور فالج جیسی جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex