پاکستانتازہ ترینشوبز

آپ کی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کا بے صبری سے انتظار ہے:وہاج علی کی مداح

پاکستانی ڈرامہ’تیرے بن ‘سے شہرت کی بلندیاں سَر کرنے والے وہاج علی نے سوشل میڈیا پر بھارتی مداح کا شکریہ ادا کر کے کروڑوں دل جیت لیے۔

اداکاروہاج علی کی بھارتی مداح، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر منیشا مرودیا براجاپاتی عرف منو نے وہاج کا اسکیچ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ساتھ میں اداکار کو ٹیگ بھی کیا۔منو کا اپنی اس پوسٹ میں وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ ترین اداکار کا اسکیچ بنایا، وہ عرصہ دراز سے وہاج علی کو فالو کر رہی ہیں اور اُن کی اداکاری کی بہت بڑی معترف ہیں۔
منو نے مزید لکھا کہ بھارت میں آپ کا جنون عروج پر ہے، میں آپ کے چاہنے والوں میں سے ہوں، امید ہے میرے کام سے میری محبت آپ تک پہنچے گی، آپ کے مستقبل کے پروجیکٹس کے لیے میری تمام نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔منو کا کہنا تھا کہ آپ کی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔


وہاج علی نے اپنی اس بھارتی مداح کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
وہاج علی کا شکریہ ادا کرنا تھا کہ اداکار کے مزید بھارتی مداح بھی اس پوسٹ پر اُمڈ آئے۔بھارتی شائقین نے اس پوسٹ پر وہاج علی کی اداکاری کی خوب تعریفیں کیں جبکہ ایک مداح کا کہنا تھا کہ ’آپ کے پاکستان سے زیادہ بھارت میں مداح ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex