پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اخلاص اور محبت کے حوالے سے ایک اہم پیغام دیا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اخلاص اور محبت پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے، اس نوٹ میں اخلاص اور سچی محبت کے حوالے سے ایک مختصر لیکن اہم پیغام دیا گیاہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے نوٹ میں اخلاص اور سچی محبت کے بارے میں لکھا ہے کہ ’میں آپ کو جوابدہ ٹھہرا سکتی ہوں لیکن پھر بھی آپ سے محبت کرتی ہوں، آپ مجھے جوابدہ ٹھہرا سکتے ہیں لیکن پھر بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔‘
نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’یہی حقیقی قوت و توانائی ہے اور یہی سچی محبت ہے۔‘
خیال رہے کہ پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو اس سال اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
اسی ضمن میں ماہرہ خان نےکچھ روز قبل اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی ، جس پر جہاں اُنہیںنہ صرف مداحوں اور پاکستانی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوئی بلکہ پڑوسی ملک بھارت کے اداکاروں نے بھی انہیں مبارکباد دی۔