شوبز

یو یو ہنی سنگھ نے نصرت بھروچا کو نئی گرل فرینڈ بنا لیا

بھارتی معروف میوزک پروڈیوسر، ریپر، گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار یو یو ہنی سنگھ نے ڈیٹنگ کے لیے نئی گرل فرینڈ ڈھونڈ لی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آج کل ہنی سنگھ بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا کے ساتھ ڈیٹنگ میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اِن دونوں فنکاروں کو گزشتہ دنوں ایک پارٹی کے اختتام پر ہاتھ پکڑے دیکھا گیا جس کے بعد اِن کی ڈیٹنگ کی افواہیں مزید پھیل گئی ہیں۔ دوسری جانب اِن افواہوں پر اداکارہ بھروچا کی جانب سے اب ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
حالیہ انٹرویو میں نصرت بھروچا نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کی پہلی ڈیٹنگ افواہ ہے کیونکہ اس سے پہلے ان کا کسی سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔اس دوران نصرت بھروچا کا طنزیہ انداز میں یہ بھی کہنا تھا کہ اب وہ کم از کم یہ دعویٰ کر سکتی ہیں کہ ان کے اور یو یو ہنی سنگھ کے درمیان افواہوں کا تعلق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *