پاکستان

یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ کوکنگ آئل 46 روپے فی لٹر تک جبکہ گھی 34 روپے کلومہنگا کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پرمہنگائی کا نیا طوفان آ گیا، کوکنگ آئل کی قیمت میں 46 روپے فی لٹر تک اضافہ کر دیا گیا، بچوں کا خشک دودھ بھی 40 روپے تک مہنگا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی پر گھی 34 روپے فی کلومہنگا کیا گیا ہے، شیمپو کی بوتل کی قیمت میں 4سے 20 روپے تک،سرف 6 سے 45 روپے تک جبکہ نہانے کے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی والا گھی 90 روپے فی کلو ، چینی 17 روپے جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 150 روپے مہنگاکیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d