پاکستانتازہ ترینسیاست

یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہرکوشش کی جائے گی:وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہرکوشش کی جائے گی۔

پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں، کیڈٹس کے والدین کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نےکسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سےدنیا بھرمیں نمایاں ہے، یقین ہےکہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہےگی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہرکوشش کی جائے گی اور جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔
بھارت نے اگست 2019 سے کشمیرکو جیل میں تبدیل کررکھا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کرکوشش جاری رکھیں گے جب کہ قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملکوں سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: