تازہ ترینکھیل

ہ سعود شکیل آنے والے دنوں کا سٹار ہوگا۔محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ سعود شکیل آنے والے دنوں کا سٹار ہوگا۔

ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے 81 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد پی سی بی نے اس میچ کے دو ٹاپ اسکورر رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ویڈیو جاری کی ہے۔ویڈیو میں محمد رضوان نے کہا کہ بڑے ایونٹ میں شروعات اچھی ہونی چاہیے، اس طرح کے ایونٹ میں آنے والے مراحل مشکل ہوتے جاتے ہیں،ورلڈکپ کا ایک الگ پریشر ہوتا ہے، جب کسی ٹیم کو جیت ملتی ہے تو ان کا اعتماد ہی الگ ہوتا ہے۔

سعود شکیل سے متعلق رضوان نے کہا سعود جس محنت سے آیا ہے وہ اپنی محنت اور فٹنس کو برقرار رکھے گا تو آنے والے دنوں میں پاکستان کا اسٹار ہوگا، سعود کی گیم سے اویئرنس مجھے اچھا لگا، جیسے سعود نے آف اسپنر کو نکل کر چوکا مارا اس کو دیکھ کر لگا کہ سعود کی گیم اویئرنس بھی اچھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *