پاکستان اللہ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے بہترین اور انمول تحفہ ہے،پاک دھرتی میں اللہ نے تمام وسائل ہر قسم کے موسم قدرتی حسن اورودیگران گنت نعمتوں سے نواز ہے سردی، گرمی،بہار،خزاں سب موسموں کا آناجانا یہ رب تعالی کی اپنی حکمت عملی ہے،ہرسال گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے آزاد کشمیر بھر میں بھی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں ضلع بھمبر آزا د کشمیر کے جنوب میں واقع نسبتا گرم علاقہ ہے،سرحدی اضلاع گجرات، سیالکوٹ اور جہلم سے ملحقہ اس ضلع میں باقی اضلاع آزادکشمیر کی نسبت زیادہ گرمی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہاں زمینی حقائق مختلف ہو تے ہیں موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق صاحب کا آبائی ضلع بھمبر ہے اس لیئے انھوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے گہری دلچسپی کے ساتھ خصوصی احکامات دئیے ہیں،ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے پیش نظر باقاعدہ آگاہی مہم کے ساتھ عملی احکامات کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال نے گذشتہ دنوں ایمرجنسی پلان تشکیل دیا ہے جسکے تحت عوام کو بلا تعطل پانی وبجلی کی سپلائی برقرار رکھی جائے گی،اسکے لئے وسائل اور مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور متعلقہ کی حکام کی ذمہ داری لگائی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے اپنی پیغام میں واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کی طر ف سیزیروٹالرنس پالیسی ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لئے احتیاط کی اپیل کی گئی ہے سکے علاوہ حفظان صحت کی خلاف ورزی کرنے ریسٹورنٹس ہوٹلز،بیکریز ودیگر فوڈ پوائنٹس کے خلاف بھی کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز پر عمل کریں،اور محکمہ صحت کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ہیلتھ یونٹس کے ذریعہ عوام کو صحت کے اصولوں کو مدنظررکھنے کی خصوصی آگاہی اور تربیت دیں،اسکے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ہیٹ سٹروک کے مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لئے ڈپٹی کمشنر نے ضروری احکامات دئیے ہیں قدرت کی طر ف سے گرمی سردی کی اپنی منطق ہے تاحکم بطور انسان ہم سب اگرخود بھی احتیاط کریں، علاقے کی صورتحال کے مطابق آج اس دور میں ہمیں اپنے جنگلات کی حفاظت کرنی ہو گی پودے لگانے اور انکی حفاظت کریں،پانی کا ضیاع نہ کریں،اگر ہو سکے تو پرندوں کو پانی اور دانہ ڈال دیں،ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے اقدامات بھی ضروری ہے ہیٹ سٹروک سے بچاؤکے لئےماہرین سے راہنمائی حاصل کریں، سرڈھانپ کر رکھیں غیر ضروری باہر نہ نکلیں،پانی زیادہ پئیں،ان دنوں مکھی مچھر سے متاثرہ خوراک کھانے سے اجتناب کریں بچوں اور خواتین کو زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،اللہ سب بیماروں کو شفا دے،اللہ عالم اسلام،پاکستان، آزادکشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں اور انسانیت پر رحم فرمائے،مجموعی مثبت سوچ سے ہم بڑے پیمانے پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے کسی حد تک بچ سکتے ہیں لہذا ہیٹ سڑوک سے بچنے کے لئے اس سیزن میں الرٹ رہیں۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کردے
2 دن ago
سیاسی سٹیج اور روایتی بازی گر
2 دن ago
Check Also
Close