کالم

ہم پاکستانی بے سمت جا رہے ہیں

رابعہ اکرم

پاکستان کس سمت میں سفر کر رہا ہے اور اس سمت کا تعین کرنے والے کون ہیں یہ اب کھلا راز ہے. جیسے جیسے میڈیا ایڈوانس ہو رہا ہے ویسے ملکی حالات کشیدہ صورتحال میں ڈھلتے جا رہے ہیں. معاشرے کا ہر طبقہ بے نقاب ہو رہا ہے. ملکی امن و سلامتی خطرے میں ہے. لوگ آٹے کا تھیلہ ڈھونڈ رہے ہیں. سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہوچکی ہے عام آدمی کی آواز دب گئی ہے. امیر امیر تر ہوتا جارہا ہے اور غریب کفن کی تلاش میں ہے. 75سال سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا ڈرامہ رچا یا جا رہا ہے۔ غریب کو اتنی مہلت بھی نہیں دی
گئی کہ وہ اپنا بچہ اسکول بھیج سکے۔ غریب کی کمائی ہوئی مزدوری سے اسکے بچوں کی فیس پوری نہیں ہو سکتی. وہ ایک بچے کو کسی چائے کی دوکان یا ہوٹل پر لگوا دیتا ہے اور ایک کی فیس پوری کرتا ہےیہیں سے ہمارے گھروں میں بھی طبقاتی تقسیم شروع ہو جاتی ہے۔ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی کی تیز رفتاری ہے ۔چائلڈ لیبر ملک میں لا تعداد بڑھتی چلی جائے گی .
وڈیرے الیکشن کے وقت ہر قسم کے وعدے کرتے ہیں مگر ہماری مشکلات اور دکھ سکھ ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں کیونکہ سیٹ مل جانے کے بعد انکے وعدوں کا دور تک نام و نشان نہیں ہوتا. قصور وار صرف وڈیرے ہی نہیں ہے پوری قوم بھی ہے۔پاکستانی قوم جذباتی ہے،ہمارے جذبات کا استعمال کر کے ہمارے حکمران ہم پر اپنی مرضی چلاتے آرہے ہیں۔پاکستانیوں نے کبھی اپنی سوچ سے فیصلہ نہیں کیا کہ انہیں کسے ووٹ ڈالنا ہے، بلکہ ووٹ کسے ڈلنا ہے یہ بریانی کا ڈبہ، چند ہزار روپے تہہ کرتے یہاں ووٹ کو نہیں بلکہ نوٹ کو عزت دی جاتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل اس ملک کو چھوڑ جانا چاہتی ہے کیونکہ یہ ایک ایسا سسٹم ہےجہاں پر قابلیت پر سفارش کو ترجیح دی جاتی ہے ۔کیا پاکستان وڈیروں کے لیے بنایا گیا تھا، کیونکہ عام آدمی کے پاس صرف نام نہاد رائٹس ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: