
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ آئی ایم ایف ہمارے لئے بہت ضروری ہے ،ہم نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے 6 مہینے گزار دیئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بجٹ آئے گا تو پتہ لگے گا ابھی کچھ کہنانامناسب ہے ،مجھے نہیں پتہ اگلی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر سکتی ہے کہ نہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ حکومت نے جو جو چیزیں کہیں ہیں وہ درست ہیں،اگلے سال امپورٹ نہ کھلیں،اگر ہم 4 ارب کا امپورٹ اور4 ارب کا ایکسپورٹ کررہے ہیں تو ہم صفر ہو جائیں گے۔