پاکستانتازہ ترین

ہمیں پولیس خدمات مراکز اور تھانہ کلچر کو بھی بدلنا چائیے ،محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئی گاڑیوں کی چابیاں اور یونیفارم ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے حوالے کیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے خدمت مراکز سمیت ہمیں تھانہ کلچر کو بھی تبدیل کرنا ہے۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کیلئے نئی گاڑیاں اور یونیفارم دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو 313 گاڑیاں اور یونیفارم مل گئی ہیں، ہر جوان اور سینئر افسر کو دو یونیفارمز دی جائیں گی، پولیس کی کارکردگی اور استعداد کار بڑھانے کیلئے تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے