پاکستانتازہ ترین

ہمیں توقعات سےکم ووٹ ملے ،رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کو توقعات سے کم ووٹ کیوں ملے ؟ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے اس کی وجہ بتا دی ۔ "جیو نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک ہمیں توقعات سےکم ووٹ ملے جس کی پہلی وجہ مہنگائی ہے جبکہ ہم اس کے ہم ذمہ دار نہیں، لیکن ہم لوگوں کو یہ بتانے میں سو فیصد کامیاب نہیں ہوئے۔

اس سوال پر کہ مسلم لیگ (ن) کو کم ووٹ ملنے کی وجہ نواز شریف کی تاخیر سے وطن واپسی کو قرار دیا جا سکتا ہے ؟ کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تاخیر سے وطن واپسی نے (ن) لیگ کی سیاست کو پنجاب میں متاثر نہیں کیا ہم نے ان کی واپسی کو بہت اچھے طریقے سے مینج کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے