پاکستانتازہ ترین

ہمارے ساتھ کشمیر والا سلوک کیا جارہا ہے، لطیف کھوسہ

سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی کی حراست کے خلاف کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ کشمیر کی مثال کیسے نہ دوں پھر ہمارے ساتھ یہ سلوک بند کیا جائے،دن کو بغیر کپڑوں کے غنڈوں کی طرح پرویز الٰہی کو گرفتار کیا جاتا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ کیا مطلب دن کو کپڑے پہنے بغیر لوگوں نے گرفتار کیا؟جسٹس سردار طارق مسعود کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ میرا مطلب ہے کہ بغیریونیفارم کے چند افراد نے گرفتار کیا۔

سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی کی حراست کیخلاف کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم انسان ہیں کسی جنگل میں نہیں رہ رہے،اس ملک کے آئین اور بنیادی حقوق کو کچلا جارہا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اکثرباتیں ہمیں بہت دیر بعد یاد آتی ہیں،لطیف کھوسہ نے کہاکہ میری آنکھوں کے سامنے غنڈے آئے، سابق وزیراعلیٰ کو اٹھا کر لے گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ لطیف کھوسہ صاحب قانون کی بات کریں،آپ جذباتی نہ ہوں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہمارے ساتھ کشمیر والا سلوک کیا جارہا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ ملک کیلئے کشمیر کی مثال نہ دیں وہ مظالم بھارت کررہا ہے،اپنے ملک کیلئے یہ نا کہیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ مثال کیسے نہ دوں پھر ہمارے ساتھ یہ سلوک بند کیا جائے،دن کو بغیر کپڑوں کے غنڈوں کی طرح پرویز الٰہی کو گرفتار کیا جاتا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے کہاکہ کیا مطلب دن کو کپڑے پہنے بغیر لوگوں نے گرفتار کیا؟جسٹس سردار طارق مسعود کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ میرا مطلب ہے کہ بغیریونیفارم کے چند افراد نے گرفتار کیا،سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *