پاکستانتازہ ترین

ہر قسم کی کوشش کی جارہی ہے کہ ہمیں بلے کا نشان نہ ملے ،چئیر مین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہر قسم کی کوشش کی جارہی ہے بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو، ہم نے آئین اور قانون کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں، بلے کا نشان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی بننے کے بعد پارٹی کے بانی چئیرمین سے دوسری ملاقات ہے‘۔
اس موقع پر جب صحافی نے ان سے کہا کہ ’آپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کو متنازعہ الیکشن کہا جارہا ہے، اس پر کیا کہیں گے؟‘ بیرسٹر گوہر خان نے جواب دیا کہ ’ہم نے مکمل آئین و قانون کے تحت صاف و شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ہیں، اس کے باوجود ہر قسم کی کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا نشان نہ ملے لیکن مجھے یقین ہے بیلٹ ہوگا تو بلا بھی ہوگا‘۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے، اس حوالے سے اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے تک انتخابی نشان بلے کی اجازت نہ دی جائے، الیکشن کمیشن نئے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے، الیکشن کمیشن غیرجانبدار فریق مقرر کرے جو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اپنی نگرانی میں کرائے۔

اسی طرح اسلام آباد کے رہائشی اور پی ٹی آئی کے ممبر راجہ طاہر نواز کی جانب سے بھی اسی طرح کی درخواست دائر کی گئی، راجہ طاہر نواز عباسی نے ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے، ایک ڈمی پینل تشکیل دے کر انتخابات کروائے گئے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی، انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سیکرٹری جنرل کو دوبارہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex