پاکستان

ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دےدی

عدالت میں تھوڑ پھوڑ، سیکرٹری داخلہ،آئی جی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )اسلام آباد ہائیکورٹ نےالقادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے ہاتھوں احاطہ عدالت سے گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کوقانونی قراردیدیا۔اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کرکے ان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیدیا، عمران خان کو آج نیب کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری پرسیکریٹری داخلہ اورآئی جی کوتوہین عدالت کےنوٹس جاری کر دیئے، اور احاطہ عدالت میں توڑ پھوڑ کے واقعات پرانکوائری کا حکم دیا ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے یا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مناسب فیصلہ جاری کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: